ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بجلی کے معاملے میں اکھلیش یادو پر لگے الزامات صحیح: پیوش گوئل

بجلی کے معاملے میں اکھلیش یادو پر لگے الزامات صحیح: پیوش گوئل

Tue, 28 Feb 2017 11:28:56  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 27؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )یوپی اسمبلی انتخابات کے درمیان بی جے پی نے ایک نیا محاذ کھولتے ہوئے ایس پی پر بجلی کنکشن کے الاٹمنٹ میں امتیازی سلوک برتنے کا الزام لگایاہے۔بی جے پی کا الزام ہے کہ بجلی کنکشن دینے میں مختلف فرقوں کے درمیان امتیازی سلوک کیاگیاہے۔مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل نے پیر کو کہاکہ یہ کوئی کھو کھلا دعوی نہیں ہے، بلکہ یہ مبنی برحقیقت ہے۔مرادآبادکے لوک سبھا رکن کنور سرویش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ مسئلہ اٹھایا اور حقائق کی بنیاد پر یہ الزام صحیح ثابت ہوتے ہیں۔پیوش گوئل کا یہ بیان وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ فتح پور ریلی کے تناظر میں آیا ہے، جس میں وزیراعظم نے کہا تھاکہ رمضان میں بجلی ملتی ہے تو دیوالی پر بھی سب کو بجلی ملنی چاہیے، ہولی پر بجلی ملتی ہے تو عید پر بھی بجلی ملنی چاہیے ، ذات اور مذہب کی بنیاد پر تفریق نہیں ہونا چاہیے ، اونچ نیچ نہیں ہونا چاہیے ۔


Share: